منگلورو، 12 / اگست (ایس او نیوز) امسال مانسون میں بشمول اتر کنڑا ساحلی اضلاع نے سالانہ برسات کا جو عمومی پیمانہ ہوتا ہے اسے پورا کر لیا جبکہ ابھی مانسون کا سیزن ختم ہونے میں ڈیڑھ مہینے کا وقت باقی ہے ۔
اس علاقے میں عموماً جون سے ستمبر کے دورانیہ میں 3010 ملی میٹر بارش ہوتی ہے ۔ لیکن اس مرتبہ جون سے 9 اگست تک 2,939 ملی میٹر برسات ہو چکی ہے ۔ اس مرتبہ ہوئی برسات کے اعداد و شمار کے مطابق دکشن کنڑا میں 17فیصد ، اڈپی میں 20 فیصد اور اتر کنڑا میں 42 فیصد اضافی بارش ہوئی ہے ۔ اسی طرح جون سے اگست کے اس دورانیے میں جہاں مجموعی طور پر تینوں ساحلی اضلاع میں 2,268 ایم ایم بارش ہونی چاہیے تھی وہیں پر یہ مقدار 2,939 ایم ایم ہوگئی ہے جس سے اضافی برسات کی شرح 30% ہوگئی ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ مانسون سیزن میں اس علاقے میں برسنے والی بارش میں 19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی کہ جبکہ جون سے اگست 2023 کے دورانیے میں 15 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔